aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHuu"
نہ شعلہ میں یہ کرشمہ نہ برق میں یہ اداکوئی بتاؤ کہ وہ شوخ تند خو کیا ہے
کیا سبب تو جو بگڑتا ہے ظفرؔ سے ہر بارخو تری حور شمائل کبھی ایسی تو نہ تھی
عمر ہرچند کہ ہے برق خرامدل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی
بے طلب دیں تو مزا اس میں سوا ملتا ہےوہ گدا جس کو نہ ہو خوئے سوال اچھا ہے
خود کو جانا جدا زمانے سےآ گیا تھا مرے گمان میں کیا
کس طرح کاٹے کوئی شب ہائے تار برشگالہے نظر خو کردۂ اختر شماری ہائے ہائے
وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں چھوڑیںسبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سرگراں کیوں ہو
خوب ہے شوق کا یہ پہلو بھیمیں بھی برباد ہو گیا تو بھی
ترک کر چکے قاصد کوئے نامراداں کوکون اب خبر لاوے شہر آشنائی کی
ملتی ہے خوئے یار سے نار التہاب میںکافر ہوں گر نہ ملتی ہو راحت عذاب میں
مرا عشق بھی خود غرض ہو چلا ہےترے حسن کو بے وفا کہتے کہتے
خو ہے از بس کہ عاشقی دل کیغم سے وابستہ ہے خوشی دل کی
وہی خانہ بدوش امیدیںوہی بے صبر دل کی خو ہے ابھی
کوئی کارواں سے ٹوٹا کوئی بد گماں حرم سےکہ امیر کارواں میں نہیں خوئے دل نوازی
جو چاہو سزا دے لو تم اور بھی کھل کھیلوپر ہم سے قسم لے لو کی ہو جو شکایت بھی
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
صحبت میں غیر کی نہ پڑی ہو کہیں یہ خودینے لگا ہے بوسہ بغیر التجا کیے
دیکھیں ہے کون کون ضرورت نہیں رہیکوئے ستم میں سب کو خفا کر چکے ہیں ہم
وہ بد خو اور میری داستان عشق طولانیعبارت مختصر قاصد بھی گھبرا جائے ہے مجھ سے
تند خو ہے کب سنے وہ دل کی باتاور بھی برہم کو برہم کیا کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books