aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lan"
ذرا سا تو دل ہوں مگر شوخ اتناوہی لن ترانی سنا چاہتا ہوں
سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میںمزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں
روز کی لعن طعن ٹھیک نہیںگھر میں آئینے کو رکھا مت کر
لیجے موسیٰ سے لن ترانی کیاب تو ہم سے کلام ہوتا ہے
کچھ تبسم زیر لب پر شرم دامن گیر ہےاف یہ کس عالم میں کھنچوائی ہوئی تصویر ہے
ارنی و لن ترانی کا سب راز کھل گیاکیا نشۂ غریب ہے شرب الیہود میں
چبا لیں کیوں نہ خود ہی اپنا ڈھانچہتمہیں راتب مہیا کیوں کریں ہم
حسن پر زیبا نہیں یہ لن ترانی آپ کیچار دن کی چاندنی ہے نوجوانی آپ کی
کبھی تو صبح ترے کنج لب سے ہو آغازکبھی تو شب سر کاکل سے مشکبار چلے
دل تو چمک سکے گا کیا پھر بھی تراش کے دیکھ لیںشیشہ گران شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی
پیوں شراب اگر خم بھی دیکھ لوں دو چاریہ شیشہ و قدح و کوزہ و سبو کیا ہے
میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دےمیں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
ترا خاموش سا اظہار راحتؔکسی کی لن ترانی سے بڑا ہے
زندگانی کے فن سے ہوں لا علم میںزندگی کرنا مجھ کو سکھا زندگی
تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہومیں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو
مری روشنی ترے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگرتو قریب آ تجھے دیکھ لوں تو وہی ہے یا کوئی اور ہے
عشق کو درمیاں نہ لاؤ کہ میںچیختا ہوں بدن کی عسرت میں
اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مراسخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا
سینکڑوں طوفان لفظوں میں دبے تھے زیر لبایک پتھر تھا خموشی کا کہ جو ہٹتا نہ تھا
آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔپھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books