aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "na.nge"
دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیےوہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے
کس درد سے کسی نے کہا آج بزم میںاچھا یہ ہے وہ ننگ محبت یہیں رہے
گھستے گھستے مٹ جاتا آپ نے عبث بدلاننگ سجدہ سے میرے سنگ آستاں اپنا
اب تو بدنامی سے شہرت کا وہ رشتہ ہے کہ لوگننگے ہو جاتے ہیں اخبار میں رہنے کے لیے
کر دیا ضعف نے عاجز غالبؔننگ پیری ہے جوانی میری
آبرو کیا خاک اس گل کی کہ گلشن میں نہیںہے گریباں ننگ پیراہن جو دامن میں نہیں
آشفتگی نے نقش سویدا کیا درستظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا
مجھ کو تو سکھا دی ہے افرنگ نے زندیقیاس دور کے ملا ہیں کیوں ننگ مسلمانی
ہر بلاول ہے دیس کا مقروضپاؤں ننگے ہیں بے نظیروں کے
ہے ننگ سینہ دل اگر آتش کدہ نہ ہوہے عار دل نفس اگر آذر فشاں نہیں
وہ ننگ آدمیت ہی سہی پر یہ بتا اے دلپرانے دوستوں کو اس طرح کیا چھوڑ دیتے ہیں
ابتدا میں جنہیں ہم ننگ وفا سمجھے تھےہوتے ہوتے وہ گلے حسن بیاں تک پہنچے
ہوئی جنگ و حرب کی ابتدا تو بتاؤ بس یہی اک پتاکوئی تم میں ننگ وقار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
دن کیوں ننگے ہو جاتے ہیںراتیں عریاں کیوں آتی ہیں
ننگ مے خانہ تھا میں ساقی نے یہ کیا کر دیاپینے والے کہہ اٹھے یا پیر مے خانہ مجھے
ستم یہ ہے میں اس رستے پہ ننگے پیر چلتا ہوںجہاں چلتے ہوئے لوگوں کے جوتے ٹوٹ جاتے ہے
بیٹھنا غیروں میں کب ہے ننگ یارپھول گل ہوتے ہی ہیں خاروں کے بیچ
اسدؔ ساغر کش تسلیم ہو گردش سے گردوں کیکہ ننگ فہم مستاں ہے گلہ بد روزگاری کا
اب تو دروازے سے اپنے نام کی تختی اتارلفظ ننگے ہو گئے شہرت بھی گالی ہو گئی
وحشت بے ربطی پیچ و خم ہستی نہ پوچھننگ بالیدن ہیں جوں موئے سر دیوانہ ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books