aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaaviye"
سنا ہے چشم تصور سے دشت امکاں میںپلنگ زاویے اس کی کمر کے دیکھتے ہیں
کبھی اپنی آنکھ سے زندگی پہ نظر نہ کیوہی زاویے کہ جو عام تھے مجھے کھا گئے
زندگی ہر زاویے سے دیکھتا ہوں میں تجھےہے مری فکر و نظر کا دائرہ پھیلا ہوا
عجیب لے تھی جو تاثیر دے رہی تھی مجھےعجیب لمس تھا ہر زاویے سے مل رہا تھا
ادھر سے دیکھیں تو اپنا مکان لگتا ہےاک اور زاویے سے آسمان لگتا ہے
عشق بڑھتا رہا سوئے دار و رسن زخم کھاتا ہوا مسکراتا ہواراستہ روکتے روکتے تھک گئے زندگی کے بدلتے ہوئے زاویے
ایک ٹھہراؤ آ گیا کیسازاویے ہی بدل گئے شاید
ذرا سی دیر کا ہے یہ عروج مال و منالابھی سے ذہن میں سب زاویے زوال کے رکھ
جیسے اسے قبول تھا کرنا پڑا مجھےہر زاویے سے خود کو بدلنا پڑا مجھے
ہتھیلیوں نے بچایا بہت چراغوں کومگر ہوا ہی عجب زاویے بدلتی رہی
قربتوں میں فاصلے کچھ اور ہیںخواہشوں کے زاویے کچھ اور ہیں
نظر کے زاویہ بدلے ہے اور کچھ بھی نہیںوہی ہے کعبے میں جو نورؔ سومناتھ میں ہے
پڑنے لگے جو زور ہوس کا تو کیا نگاہہر زاویے سے جسم نکلتا دکھائی دے
کون سے جذبات لے کر تیرے پاس آیا کروںتو بتا کس زاویے سے میں تجھے دیکھا کروں
منہ مانگے دام دے کے خریدا اور اس کے بعداک خاص زاویے پہ مجھے رکھ دیا گیا
بگڑ رہا تھا میں دنیا کے زاویے سے مگراک اور زاویہ تھا جس سے بن رہا تھا میں
جس زاویے سے چاہو مری سمت پھینک دومجھ سے ملے بغیر یہ پتھر نہ جائے گا
جو تھک گئے ہو یہ بوسیدہ زندگی جی کرتو زندگی کے الگ زاویے تلاش کرو
پرانے زاویے سے شعر کہہ کےکہاں تک حقؔ غزل کاری کرو گے
ہم نئے زاویے بناتے ہیںآپ کے واسطے بناتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books