جو پورے ہونے سے رہ گئے تھے وہ خواب رکھے ہوئے ہیں گھر میں
یقین مانو پرانی رت کے گلاب رکھے ہوئے ہیں گھر میں
-
موضوعات : خواباور 1 مزید
تھا شاخ پر گلاب بڑی شان سے مگر
جوڑے میں تیرے اور طرحدار ہو گیا
-
موضوع : زلف
کھل رہے ہیں گلاب زخموں کے
شکریہ آپ کی نوازش کا
-
موضوع : زخم
کلی چٹخ کے لبوں کے مزاج تک پہنچی
گلاب ٹوٹ کے سرخیٔ گال تک آئے
-
موضوعات : روماناور 2 مزید
انہیں سے تازگیٔ ذہن ہے نصیب مجھے
گلاب چہرے ہمیشہ نظر میں رہتے ہیں
گلاب کاغذ میں گم ہیں ایسے
حسین منظر سراب میں گم