Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

راحت اندوری : چاند پاگل ہے

راحت اندوری کا شمار ہمارے وقت کے مقبول ترین شاعروں میں ہوتا ہے ۔ ان کی شاعری زندگی کاآئینہ ہے۔یہاں آپ کے لئے ان کے چند بہترین اشعار پیش خدمت ہیں۔

چاند سورج مری چوکھٹ پہ کئی صدیوں سے

روز لکھے ہوئے چہرے پہ سوال آتے ہیں

راحت اندوری

سوئے رہتے ہیں اوڑھ کر خود کو

اب ضرورت نہیں رضائی کی

راحت اندوری

رات کی دھڑکن جب تک جاری رہتی ہے

سوتے نہیں ہم ذمہ داری رہتی ہے

راحت اندوری

سورج ستارے چاند مرے ساتھ میں رہے

جب تک تمہارے ہاتھ مرے ہاتھ میں رہے

راحت اندوری

روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہے

چاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے

راحت اندوری

اب اتنی ساری شبوں کا حساب کون رکھے

بڑے ثواب کمائے گئے جوانی میں

راحت اندوری

جا نمازوں کی طرح نور میں اجلائی سحر

رات بھر جیسے فرشتوں نے عبادت کی ہے

راحت اندوری

شام نے جب پلکوں پہ آتش دان لیا

کچھ یادوں نے چٹکی میں لوبان لیا

راحت اندوری

چراغوں کا گھرانا چل رہا ہے

ہوا سے دوستانہ چل رہا ہے

راحت اندوری

ستارو آؤ مری راہ میں بکھر جاؤ

یہ میرا حکم ہے حالانکہ کچھ نہیں ہوں میں

راحت اندوری

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے