آنے والے کل کی خاطر ہر ہر پل قربان کیا
حال کو دفنا دیتے ہیں ہم جینے کی تیاری میں
عذرا نقوی افسانہ نگار، مترجم اور صحافی ہیں۔ ایک ادبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم۔ ایس۔ سی ،جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ایم فل اور کنکورڈیا یونیورسٹی، مانٹریال، کناڈا سے ایجوکیشن اور فرنچ زبان میں میں ڈپلوما کیا ہے۔ تقریباََ 38 سال عراق، کناڈا، اور سعودی عرب میں مقیم رہیں اور اب گریٹر نوئیڈا میں سکونت پذیر ہیں۔
تصنیفات: ’’آنگن جب پردیس ہوا‘‘ (افسانوی مجموعہ)، ’’سعودی عرب کی قلم کار خواتین کی منتخب کہانیاں‘‘ (ترجمہ)، ’’دل کے موسم‘‘ (شعری مجموعہ)، ’’میرے شب و روز، سوانح‘‘ (ترجمہ)، ’’جہاں بنالیں اپنا نشیمن‘‘ (مضامین)’’کلیات سیدہ فرحت‘‘ (مرتب)، ’’شعر، کتابیں، یادیں‘‘ (مضامین تبصرے)
ہندوستان، کناڈا اور سعودی عرب میں مختلف تعلیمی اداروں میں درس وتدریس سےوابستہ رہیں۔آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس میں اناؤنسر رہی ہیں۔ کناڈا میں بھی کمیونٹی ریڈیو سے منسلک تھیں۔ مانٹریال کے قیام کے دوران ساوتھ ایشیا کمیونٹی سینٹر برائے خواتین(SAWCC) اور" تیسری دنیا “ نامی تھیڑ گروپ کے قیام میں فعال تھیں۔ جدہ سے شائع ہونےوالے اردو روزنامے ”اردو نیوز “ اور انگریزی روزنامے ” سعودی گزٹ“ میں آزاد صحافی کے طورپ پر کام کیا۔ سعودی عرب کی تنظیم " ہم ہندوستانی " کی جانب سے "دختر اردو " کے اعزاز سے نوازی گئیں۔