aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
قاضی عبد الستار کا شمار اپنے عہد کے نمایاں افسانہ نگاروں میں ہوتاہے ۔ انھیں 1974 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کے افسانے ہندوستان کے دیہات ،شہر اور تاریخ کی نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں۔ان کے افسانوں کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہوتی ہے ، چونکہ وہ سیتاپور کے ایک زمین دار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اس لیے انھوں نے زمیندارو ں کی زندگی کا بڑی قریب سے مطالعہ کیا تھا ،ان کے افسانوں میں زمینداروں اور تعلق داروں کا کردار ملتا ہے۔ ان کے زیادہ تر افسانوں کا ترجمہ ہندوستان کی مختلف زبانوں میں ہوا ہے۔ زیر نظر کتاب "آئنہ ایام" ان کے افسانوں کا مجموعہ ہے ،اس مجموعہ میں ان کے بائیس بہترین افسانے شامل ہیں۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free