aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر ذاکر حسین، تیسرے صدرِ جمہوریہ ہند ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے وہ ایک دانشور، مجاہد آزادی، صاحب طرز ادیب، مترجم، خطیب اور منتظم تھے۔ انھوں نے ملک کی تعمیر اور تعلیم کے میدان میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔تعلیم کے میدان میں ذاکر صاحب کی خدمات بہت اہم ہیں۔ گاندھی جی کے تجوویزکردہ بنیادی تعلیم کے منصوبے کو انھوں نے تراش خراش کر ایک منظم اور قابل عمل نصاب کی شکل دی۔زیر نظر کتاب"اعلا تعلیم"ان کا خطبات کا مجموعہ ہے جو انھوں نے مختلف یونیورسٹیز میں جلسہ اسناد کے موقعہ پر دیے تھے۔ ان خطبات کا اردو ترجمہ مسعود الحق نے انجام دیا ہے۔