aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "علی سردار جعفری: شخصیت اور فن" علی احمد فاطمی کی مرتب کردہ ہے۔ انجمن ترقی پسند مصنفین الہ آباد نے علی سردار جعفری کی زندگی کے ٨٠ سال مکمل ہونے پر جشن کا انعقاد کیا، یہ جشن علی سردار کی یوم پیدائش پر منعقد کیا گیا تھا، اس پروگرام میں جو مقالات پیش کئے گئے، وہ زیر نظر کتاب میں شامل کئے گئے ہیں، جو علی سردار جعفری کی ہمہ جہت خدمات سے واقف کراتے ہیں، اور ان کے شخصی کمالات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کتاب میں نو مقالات شامل ہیں، جن میں علی سردار جعفری کی نظم نگاری کے معیار و مقام کو واضح کیا گیا ہے، ان کی شاعری میں ترقی پسند عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے، 'نئ دنیا کو سلام' نظم کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے، ان کے تنقیدی شعور پر روشنی ڈالی گئی ہے، ان کی نثری خوبیوں کو بیان کیا گیا ہے، آخری میں یوسف ناظم نے اس پروگرام سے متعلق تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ کتاب مختصر ہے، اور علی سردار جعفری سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets