aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شجاع خاور کی غزلوں کا مجموعہ "اللہ ھو" زیر مطالعہ ہے۔ خاور نے اپنی غزلوں میں نئے نئے تجربے کیے ہیں ان کا کلام ان کے تخلیقی ذہن اور فکری وسعت کا غماز ہے۔ ان کا کلام اپنے بے تکلفانہ انداز اور تغزل کے باعث ہر خاص و عام کے دل میں نقش کرجاتا ہے۔ انھوں نے غالب کی زمین پر بھی کامیاب غزلیں کہی ہیں۔ شجاع خاور کی شاعری پر سید ضمیر حسن دہلوی لکھتے ہیں۔ "شجاع خاور کی شاعری کی بقا کے لیے فقط وہ لب و لہجہ اور بے تکلف انداز بیاں ہی کافی ہے جسے سننے کا موقع اردو والوں کوقریب قریب نصف صدی کے بعد ملا ہے۔"
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free