aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اسالیب فکر" ڈاکٹر ضیاء الرحمن صدیقی کے تنقیدی و تحقیقی مضامین کامجموعہ ہے۔ جس میں سولہ مضامین شامل ہیں۔ یہ مضامین مختلف اوقات میں ریڈیو نشریات کے لیے ، ادبی سیمیناروں اور توسیعی خطبات کے لیے تحریر کردہ ہیں۔ جن میں ادب اور ادبیبوں کے فکرو فن سے متعلق متنوع موضوعات کو ضبط تحریر میں لایا گیا ہے۔ کتاب میں " آثار الصنادید : آثاریات پر ایک نار دستاویز"،" اقبال اور تصوف " ،" غالب ایک عظیم دانشور" ، پریم چند کی کہانیوں میں سماجی شعور" ، فیض کے نثری افکار"، اسالیب فکر کی تحت "جوش کا فن " اور جوش کی شاعری میں رومانیت " وغیرہ جیسے پر مغز ،مدلل او ردلچسپ مضامین شامل ہیں۔ جن کامطالعہ اردو کے اہم شعرا و ادبا کے فنی محاسن سے روشناس ہونے کا موقع عطا کرتا ہے۔