aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ مجموعہ کلام وقار کی غزلیات پر مبنی ہے ۔ جس میں موصوف کی غزلیات کا ایک خوبصورت اجتماع ہے ۔ ہر قسم کی غزلیات کو اس میں جگہ دی گئی ہے۔ غزل عاشقانہ کے بہترین نمونے ہمیں اس میں دیکھنے کو ملتےہیں اسی طرح سے ان کے اشعار کی وسعت و گیرائی کا اندازہ بھی ہوتا ہے ۔ اس میں موٹے طورپر 145 غزلیات ہیں اس کے بعد متعدد متفرق اشعار اور بعد میں بھیجی گئی غزلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ شاعری کا مطالعہ کرنے والے شائقین کے لئے ایک بہت ہی بہترین گلدستہ ہے جس میں متفرق اقسام کے گلوں کی ایک مہک جو اپنے قاری کو متاثر کئے بغیر نہیں چھوڑتی۔