aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مشتاق احمد یوسفی نے اردو مزاح کو ایک نئے مزاج سے آشنا کیا ہے،یہ مزاج ان کا اپنا مزاج ہے،چراغ تلے یوسفی کی پہلی کاوش ہے،چراغ تلے بارہ مضامین کا مجموعہ ہے، کتاب کے شروع میں "پہلا پتھر"کے عنوان سے مقدمہ بھی شامل ہے، یہ مضمون خود اپنی کتاب پر مقدمہ لکھنے اور اپنے آپ کو کو متعارف کرانے کا ایک انوکھا انداز ہے ،اس رنگا رنگ مجموعے میں رچے ہوئے مزاج کی جھلکیاں نظر آتی ہیں۔یوسفی کا مزاح شگفتہ و شاداب ہے، اور ان کا طنز کڑی کمان کا تیرہے، ان مضامین میں تفکر و تفنن کا ایک خوبصورت امتزاج ملتا ہے۔ اور تحریر کا تیکھا اور رسیلا اسلوب، مشاہدے کی وسعت اور طبیعت کے نکھار کا پتا دیتا ہے۔ وہ لہجے کے اتار چڑھاؤ کی نزاکتوں سے واقف ہیں اورالفاظ کا مزاج پہچانتے ہیں۔