Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

اکبری دور میں نت نئی تحریکیں ابھر کر سامنے آتی رہیں اور اگر اس دور کو تحریکات کی بارش کا دور کہا جائے تو زیادہ مناسب معلوم پڑتا ہے کیوں کہ مسلمانوں میں اس دور میں بہت ساری تحریکوں نے جنم لیا جن میں سے کسی نے خود کو مہدوی کہا تو کوئی بہائی ہوا۔ اکبر کا ذہن بھی جدت اور نئے پن کا متلاشی تھا اور وہ نت نئے کارنامے انجام دیتا رہتا تھا کبھی اس نے فطری زبان کون سی ہے اس بات کی تحقیق میں فرعون کی طرح ایک ریسرچ سینٹر کھولا جس میں بچوں کو تنہا رکھا گیا اور کوئی آواز باہر کی اس میں نہ جانے دی تاکہ وہ یہ معلوم کر سکے کہ خدا کی طرف سے فطری زبان کون سی ہے اور بچہ بغیر کسی زبان کے ماحول میں رہے کس زبان کو سب سے پہلے بولتا ہے۔ بدایونی نے اپنی منتخب میں اس واقعہ کو بیان کیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ کس طرح سے سارے بچے مر گئے اور جو زندہ بچ گئے وہ گونگے نکلے۔ اور کبھی اس نے صلح کل کی نیتی اپنائی تو کبھی عبادت خانہ کی تعمیر، کبھی اللہ ہو کی صدا بلند کی تو کبھی صوفیہ کے دربار میں حاضری دی، کبھی دین الہی کا پرچار شروع کر دیا۔ دین الہی اکبر کے چند مذاہب کے مطالعہ کا نچوڑ کہا جائے تو زیادہ بہتر ہے کیوں کہ یہ کوئی نیا مذہب یا دین نہ تھا بلکہ کچھ احکامات تھے جن کو کرنے سے آپ اس کے ارادت مندوں میں شمار ہو جاتے۔ اس کتاب میں دین الہی سے قبل کا پس منظر اور پھر کن مذاہب کا اہم رول تھا کو بتایا گیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ دین الہی پر تصوف، تشیع، ہندوازم اور عیسائیت کا اثر تھا جنہیں مصنف نے عناصر اربع کہہ کر بیان کیا ہے۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

Register for free
बोलिए