aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دو سال کےقلیل عرصے میں پروفیسر کلیم الدین احمد کی تن تنہا ادبی اصطلاحات کی تیار کردہ فرہنگ ہمارے سامنے ہے، اس کتاب میں ادب کی ان تمام اصطلاحات کا احاطہ کیا گیا ہے جو مغربی ادب میں پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ فرہنگ کافی دل چسپ ہوگئی، کتاب میں بہت سی پرانی اصطلاحات کے ساتھ ساتھ نئی اصطلاحات بھی شامل کی گئی ہیں، یہ کتا ب تخلیقی اور تنقیدی کام کرنے والوں کے لئے کافی مفید ہے،وہ اس کتاب سے نئے تجربے اور غور و فکر کے میدان میں کافی مواد حاصل کر سکتے ہیں۔