aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کالی داس گپتا رضا کو ماہر غالبیات میں سرفہرست سمجھا جاتا ہے۔ ایک زمانے تک تعلیم و تعلم سے منسلک رہے اور غالب کے عادات واطوار سے لے کر ان کی شاعری اور سماجی وسیاسی زندگی کے تمام اندھیرے اجالے پر روشنی ڈالتے رہے۔ لہٰذا غالب کے متعلق ان کی تحریر حوالے کا درجہ رکھتی ہے۔ زیر نظر کتاب ’غالبیات، چند شخصیت اور غیر شخصی حوالے‘ میں انہوں نے موقع بہ موقع غالب اور ان کی شاعری کے حوالے سے مختلف مضامین قلم بند کیے اعجاز سیمابی نے انہیں مرتب کرکے ادب کے طلبا کے لئے بھرپور کارنامہ سر انجام دیا ہے۔