aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کتاب حفظان صحت سے متعلق ہے۔ اس میں مردوں اور خواتین کے خفیہ اور عام امراض کا علاج یونانی اور ویدک دواؤں سے کرنے کی رہنمائی کی گئی ہے۔ بیماری کی تشخیص اور پھر اس کی دوا بتانے کے علاوہ کتاب کی ابتدا میں صحت کے راز پر بات ہوئی ہے اور کچھ دیگر امور پر کلام ہوا ہے ۔" تندرستی کے اصول" کے تحت کچھ اہم نصیحتیں کی گئی ہیں مثلاً ہر وقت اعتدال کو مد نظر رکھنا ، ہر وقت کسی نہ کسی شغل میں رہنا ، زندگی کا کوئی معیار قائم کرنا ، زندگی بڑھانے کے لئے ہر وقت وسائل سوچنا، حتی الوسع دوا کا محتاج نہ ہونا، جو چیز میسر نہ ہو اس کا احساس نہ ہونا اور اس کے لئے بے قرار نہ رہنا اور قابل عمل اصولوں کا اسی وقت پابند ہونا وغیرہ کے علاوہ علم النسا اور امراض رجال کے بارے میں بہت کچھ اس میں درج ہے۔ کتاب کی تصنیف میں بو علی سینا و دیگر قدیم اطباء وغیرہ کی تحریروں سے مدد لی گئی ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free