aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محسن نقوی کا شمار اردو کے خوش گو شعرا میں ہوتا ہے، انھوں نے اپنی شاعری میں اپنے تجربوں کو سمو دیا ہے ،ان کی شاعری کا محور معاشرہ، انسانی نفسیات، رویے، واقعۂ کربلا اور دنیا میں ازل سے جاری معرکہ حق و باطل ہے۔ محسن نقوی نے اپنی شاعری میں روایتی محبوب اور محبت یا ہجر و فراق کے نشیب و فراز بیان کرنے کے علاہ سماجی زیادتی، معاشرتی بے حسی اور عالم انسانیت کے امن کو بھی موضوع سخن بنایاہے ،کمال تخیل اورفکر کی بلندی محسن کاطرہ امتیاز ہے۔ محسن نقوی کی شاعری کا ایک بڑا حصہ اہل بیت سے منسوب ہے۔ انہوں نے کربلا پر جو شاعری لکھی وہ دنیا بھر میں پڑھی اور پسند کی جاتی ہے، "حق ایلیا" ان کے مذہبی کلام کا شعری مجموعہ ہے۔