aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستانی تہذیب ،جس کی بنیاد اور صورت پذیری کا سلسلہ ماضی میں عیسی مسیح کی ولادت سے کوئی پانچ ساڑھے پانچ ہزار پیچھے تک چلا جاتا ہے،دنیا کی عظیم اور قدیم ترین تہذیبوں میں سے ہے۔ برصغیر میں اسلام کا داخلہ اور سندھ میں مسلم راج کا قیام اگر چہ آٹھویں صدی میں ہوچکا تھا لیکن صوفیاء کرام کی آمد کا باقاعدہ سلسلہ دسویں صدی میں خواجہ معین الدین چشتی کی آمد کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ صوفیوں نے یہاں کی روایتوں کو اپنایا، مقامی علم و فن سے فیض اٹھایا اوریہاں کے تصورات اوراقدار کا احترام کرتے ہوئے جوں کا توں یا کچھ تبدیلی کے بعد اپنے ہاں جاری اور رائج کر لیا۔ صوفی ازم نے ہندوستانی تہذیب پر گہرے اثرات مرتب کئے۔یہاں کی رنگا رنگی میں مزید نکھار پیدا کیا۔ برداشت، رواداری، انسان دوستی اور عدم تشدد کی بھولتی جارہی ہندوستانی اقدار کو نئی زندگی بخشی ۔علمی اور فکری خزانوں میں بے پناہ اضافہ کیا اورروحانیت اور خدا کے متعلق نئے تصورات سے آشنا کیا۔ زیر نظر کتاب آل احمد سرور کی مرتب کردہ کتاب ہے ، جس میں پیش لفظ کے علاوہ تصوف کے حوالے سے سات مضامین شامل ہیں۔یہ مضامین در اصل اقبال انسٹی ٹیوٹ، اور صوفی کانفرنس کے اشتراک مئی 1983 میں منعقدہ سہ روزہ سیمنار میں پیش کیے تھے۔اس سیمنار میں جو مضامین اردو میں پیش کیے تھے ، آل احمد سرور نے ان کو اس کتاب میں جمع کیا ہے۔
सुरूर, आल-ए-अहमद (1911-2002) उर्दू आलोचना को बौद्धिक तेज़ी, वैचारिक फैलाव और दृष्टि की व्यापकता देने वाले प्रमुख आलोचक और बुद्धिजीवी। बदायूँ (उत्तर प्रदेश) में जन्म। उर्दू और अंग्रेज़ी पर समान अधिकार। मुस्लिम यूनिवर्सिटी अलीगढ़ में उर्दू के प्रोफ़ेसर रहे।