aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا ابوالکلام آزاد کے علمی کارناموں سے متاثر ہوکر ذوق خالص کی راہنمائی میں جن حضرات نے قلم اٹھایا ان میں مالک رام کو ایک خاص اور اہم مقام حاصل ہے۔ اگر مالک رام کی مرتب کردہ مولانا آزاد کی تصنیفات اور مالک رام کے قلم سے ان کے اعزاز میں لکھے گئے مقالات کو سامنے رکھا جائے تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ مالک رام مولانا ابوالکلام آزاد کے معتقد نہیں بلکہ محقق ہیں۔مالک رام نے مولانا ابوالکلام آزاد پر کئی ایک مقالے بھی لکھے جس میں مولانا کی زندگی اور اُن کی تصانیف سے متعلق مواد موجود ہے۔ جون 1989ء میں مکتبہ جامعہ نئی دہلی نے ان تمام مقالات کو ایک کتابی شکل میں شائع کردیا اور اس کا نام "کچھ ابوالکلام آزاد کے بارے میں" رکھا۔ اس کتاب میں "پیش گفتار" کے عنوان سے 18 صفحات پر مشتمل ایک دیباچہ بھی شامل ہے جسے مالک رام نے یکم جون 1989ء کو تحریر کیا۔۔اس کتاب میں مندرجہ ذیل مضامین شامل ہیں۔ مولانا آزاد کی تاریخ ولادت، مولانا ابوالکلام آزاد (پہلے بیس سال) ،مولانا آزاد بحیثیت صحافی، مولانا آزاد کے خطبات، تحریک آزادی کی مذہبی بنیاد (افکار آزاد کی روشنی میں)، غالب اور ابوالکلام آزاد، غبارِ خاطر، تذکرہ، کچھ کرنے کے کام، ابوالنصر غلام یاسین آہ ۔یہ تمام وہ مضامین ہیں جو وقتا فوقتا ہندوستان کے مختلف رسائل و جرائد میں تزک و احتشام کے ساتھ شائع ہوتے رہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets