aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو میں لسانیات پر لکھی جانے والی چند معتبر کتابوں میں زیر نظر کتاب بھی شامل ہے۔ کتاب کے مضامین میں لسانیات کے تنوع پر بحث کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ لسانیات کی جدید شاخ تجزیاتی لسانیات ہے جس کا اہم ترین شعبہ صوتیات ہے اور پھر صوتیات کے بعض مسائل پر غورو خوض کے فکری نتائج کو صوتیات ، فن تحریر، زبان و بولی اور عام لسانیات کے ضمن میں متعدد مضامین کو احتیاط کے ساتھ سپرد قرطاس کیا گیا ہے۔ نیز اردو کے مصوتے، اردو کی غنائی اصوات، اردو رسم الخط کی اصلاح جیسے عنوانات سے اردو ذخیرے میں معتبر اضافہ ہوا ہے ۔ کچھ تاریخی زریں اقوال کے حوالے سے بھی بات کی گئی ہے۔ " مہاتما گاندھی اور بھاشا کا سوال" کے عنوان سے اردو کی اہمیت کے تعلق سے گاندھی کا تخیل پیش کیا گیا کہ " ہندوستانیوں کے لئے اردو اور ہندی دونوں کا جاننا ضروری ہے۔ایسا ہونے پر ہم انگریزی کو نکال کر باہر کرسکیں گے۔" بہر کیف یہ کتاب لسانی مطالعے کے متنوع گوشوں سے آشنا کراتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets