aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب ان تنقیدی مضامین پرمشتمل ہے جو کسی خاص نظریے کے تابع نہیں ہیں بلکہ اس میں امتزاجی زاویے کے تحت مصنف نے اپنا نظریہ پیش کیا ہے۔امتزاجی تنقید نقد ونظر کا کوئی مقرر یا متعین نظریہ نہیں ہے بلکہ محض ایک زاؤیہ نگاہ ہے جس کے تحت نقاد ادب کے نظریات کے علاوہ "تخلیق" کو بھی کھلے دل و دماغ کے ساتھ دیکھنے کا متمنی ہوتا ہے۔وہ تخلیق کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے کسی خاص نظریے کی سچائی کو ثابت کرنے کا اس کامقصد نہیں تھا بلکہ وہ تخلیق کے ظاہر و مخفی معنوں تک رسائی حاصل کرکے قارئین تک پہنچانا چاہتا ہے۔تخلیق کے بدلتے رنگوں کا نظارہ کر کے نہ صرف خود کو بلکہ قاری کو بھی جمالیاتی سطح پر مسرور اور مہبوت کرنا ہے بلکہ ذہن کے افق کو کشادہ کرتا ہے تاکہ معنی کو ایک وسیع تناظر میں رکھ کر سمجھا جا سکے۔