aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب کے مصنف این بہاریف ہیں۔ اس میں روس کے عظیم شخص دلادیمیر میچورین کی زندگی کے بارے میں بڑی دلچسپ باتیں بتائی گئی ہیں۔ یہ وہی میچورین ہیں جنہیں روس میں آج بھی فطرت کا معمار عظیم کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ جاندار فطرت کو بدل کر رکھ دینے والی ایک نئی قسم کی تعلیم کا بانی تھا۔ اس کی نظریے کی مدد سے زیادہ بارآور اور بہترین قسم کے زرعی پودے اور پالتو جانور اور مویشیوں کی ایسی نسلیں تیار کی گئیں جو زیادہ زرخیر اور بچے پیدا کرنے والی تھیں۔ کتاب میں ان کے بچپن اور جوانی، زارشاہی کی بیڑیاں، سوویت میں گزارا گیا ان کا وقت، ایک نئے قسم کی سائنس، سوویت میں باغبانی کے فروغ کی خاطر جدوجہد اور ان کی زندگی کے آخری ایام جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔انگریزی میں اس کتاب کا ترجمہ the great remaker of nature کے نام سے کیا گیا ہے۔