aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب پاکستان کے منفرد افسانہ نگار منشاد یاد کے بہترین افسانوں پر مشتمل ہے۔ ان افسانوں میں سادگی اور معصومیت بھی ہے اور زمین سے جڑے ہوئے انسان کی بنیادی خواہشیں اور تضادات بھی۔ یہ مجموعہ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ کہانیاں پڑھتے ہوئے قاری کو قصباتی کرداروں سے ہم کلامی کا احساس ہوتا ہے ۔ مرتب نے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ زیر نظر مجموعے میں منشا کی تمام کتابون کی متناسب نمائندگی دی جائے اور اس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی ہیں ۔ کہانیوں کے عناوین سسپنس میں ڈالنے والے ہیں جس سے قاری کا ذہن مکمل کہانی پڑھنے کی طرف مائل ہوتا ہے ۔ کسی کسی کہانی کا عنوان ایک لفظ کے تحت رکھا گیا ہے جس سے سسپنس میں مزید اضافہ ہوتا ہے جیسے " بوکا"،"تماشا " اور کبھی حیرت میں ڈالنے والے عنوان جیسے "دنیا کا آخری بھوکا آدمی۔" غرضیکہ ہر کہانی اپنے اندر حیرت و استعجاب لئے ہوئے قاری کو آگے لے جاتی ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free