aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت کے کئی رنگ ہیں۔ ایسا کوئی شعبہ نہیں جس میں مولانا آزاد نے اپنی بصیرت اور بصارت سے ناقابل فراموش خدمات انجام نہ دی ہوں۔ ان خدمات میں بحیثیت مدبر، صحافی اور قومی رہنما زیادہ اہم ہیں۔ انھوں نے جو کچھ لکھا ہے اس میں سیاست کاعنصر زیادہ تھا لیکن اس کی ادبی حیثیت بھی اپنی جگہ مسلم ہے۔ مولانا کے رسالے الہلال، البلاغ کی اشاعت نے اردو صحافت کو معراج کمال تک پہونچادیا تھا۔ اردوادب میں مولانا کی ان ہمہ جہت متنوع خدمات پر مستند حوالوں کے ساتھ بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی غلام رسول مہر کی زیر مطالعہ تصنیف "مولاناابوالکلام آزاد: ایک نادر روزگار شخصیت" ہے۔ جس کو محمد عالم مختار حق نے مرتب کیا ہے۔ جس میں مولا نا ابولکلام آزاد کے سوانح حیات اور دیگر تمام خدمات کا احاطہ کیا ہے۔