aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب دنیائے ادب کے مشہور اور نہایت مقبول ادیب و طنز و مزاح نگارجناب رشید احمد صدیقی کے منتخب طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مجموعہ ہے،رشید احمد صدیقی نےزندگی کےہر پہلو کو اپنے طنز کا نشانہ بنایا ہے، جس کی وجہ سے ان کےمضامین سے با شعور اور شائستہ مذاق کے لوگ بےحد لطف اندوز ہوتے ہیں، رشید احمد صدیقی کے یہ مضامین مختلف رسالوں کے لئے لکھے گئے تھے،بعد میں ان کو کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے، اس کتاب میں رشید احمد صدیقی کے 20 مضامین شامل ہیں، اس میں دو طرح کے مضامین ہیں کچھ تو خالص مزاحیہ مضامین ہیں جیسے "چار پائی"، "ارہر کا کھیت"، "گواہ"،"مغالطہ"، "دھوبی "اور" حاجی صاحب"، جبکہ دیگر مضامین میں خاکہ نگاری کے نقوش نمایاں ہیں۔ رشید احمد صدیقی کے ان مضامین میں ظرافت کی لطافت کے ساتھ ساتھ طنز کے وہ پھرتیلے نشتر ہیں جن نشتر وں کی گہرائی کا انداز ہ مزاح کی پھوار کی وجہ سے خواص ہی کو ہو پاتا ہے۔