aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عصمت جاوید کی یہ کتاب جدید لسانی قواعد پر مشتمل ہے۔اس کتاب کو انھوں نے روایتی انداز سے ہٹ کر لسانیات کے نئے پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر لکھا ہے ، اس کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے حصے میں اردو کی صوتیات کا سرسری جائزہ لیا گیا ہے ، دوسرے حصے میں صرف کے حوالے سے بحث کی گئی ہے، یعنی ان تصریفات کا ذکر ہے جن سے جملے میں الفاظ ، زمانہ تعداد، جنس اور حالات کے لئے گزرتے ہیں۔تیسرے حصے میں نحو سے بحث کی گئے ہی ، نحو سے بحث کرتے ہوئے ، سر ، لہر ، سر کی اہمیت ، جملے میں ترتیب الفاظ کی اہمیت اور جملے سے متعلق ان کے تمام مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔چوتھے حصے میں مشتقات و مرکبات کے حوالے سے الفاظ کی تشکیل سے عمدہ مواد پیش کیا گیا ہے ، اردو لسانیات کو جدید تقاضوں کے حوالے سے سمجھنے کے لئے یہ کتاب کافی اہم ہے۔