aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نصرت فتح علی خان عظیم پاکستانی قوال، موسیقار اور گلوکار فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔ ان کے خاندان نے قیام پاکستان کے وقت مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر سے ہجرت کرکے فیصل آباد میں سکونت اختیار کی تھی۔ استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور اسے مشرق و مغرب میں مقبول عام بنانے میں صرف کر دی۔ انہوں نے صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور ان کے فیض سے خود انہیں بے پناہ شہرت نصیب ہوئی۔آپ کے دادا افغانستان کے درالحکومت کابل کے رہنے والے پٹھان کے شاخ نورزئی سے تعلق رکھتے تھے ،جو بعد میں مشرقی پنجاب کی شہر جلندھر میں آبسے.زیر نظر کتاب میں عقیل روبی نے بڑے ہی ماہرانہ انداز میں نصرت فتح علی خان کی بکھری ہوئی شخصیت کو یکجا کر کے عوام کے لئے ایک عظیم قوال موسیقار کی سوانح حیات کو یکجا کر کے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔