aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "قومی تہذیب کا مسئلہ" میں سید عابد حسین نے ہندوستان کی قدیم تہذیب سے لیکر اب تک کی تہذیب کی نشو و نما پر روشنی ڈالی ہے ۔ جس کے ذریعہ ہندوستان کے عارفوں کا وجدان ، فلسفیوں کے افکار ، زاہدوں کی ریاضت اور فنکاروں کے تخیل کا اندازہ ہوتا ہے، اس کتاب میں اس جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ ہماری تہذیب کی بنیادیں روحانی اقدار سے پیوست ہیں ،مصنف نے ہندوستانی تہذیب کو بیان کرتے ہوئے قومی وحدت کے مزید مضبوط کرنے کی کئی اہم تجاویز بھی پیش کی ہیں ۔ ڈاکٹر سید عابد حسین نے ہندوستانی تہذیب کے تاریخی جائزے کے لیے کتاب کو گیارہ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔جس کے تحت ہندستانی تہذیب کے ماخذ،ہندوستانی قومی تہذیب کی نشوونما، اسلامی تہذیب اور ہندوستانی تہذیب کے امتزاج،متفرقات، مغربی تہذیب اور ہندوستانی تہذیب ،قومی نئی تہذیب کی تعمیر وغیرہ کی مفصل تاریخ بیان کی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets