aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رشید احمد صدیقی کی شہرت بحیثیت خاکہ نگار اور طنز ومزاح نگار ہے۔ان کی ہر تخلیق میں طنز ومزاح کا رنگ صاف جھلکتا ہے۔مگر خصوصایت سے مضامین رشید، خنداں اور خطوط میں جلوہ گر ہے۔اس کے علاوہ گنج ہائے گراں مایہ ،ہم نفسان رفتہ کے مرقعوں ، خود نوشت آشفتہ بیانی میری اور طنزیات و مضحکات میں بھی یہ جوہر خوب جلوہ گر ہے۔رشید کے یہاں جو تخئیل ،صلاحیت،شگفتگی،طنز وظرافت ہے وہ ان کی ہر تحریر میں نظر آتی ہے۔زیر نظر "ر شید احمد صدیقی کے خطوط "کا مجموعہ ہے۔ ان مضامین کے علاوہ ان کے خاکوں ،ان کے خطبوں اور خطوط سب میں طنز ومزاح کی لہر ملتی ہے ۔ان کی شناخت ،ان کی انفرادیت زیر نظر خطوط میں صاف عیاں ہے۔