aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سلیمان اطہر جاوید کے تحقیقی مقالے کی کتابی صورت " رشید احمد صدیقی شخصیت اور فن" پیش نظر ہے۔ جس میں مصنف نے رشید صاحب کے حالات زندگی اور فن کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ لیا ہے۔رشید احمد صدیقی اردو طنزو مزاح نگاری کے باب میں ایک اہم نام ہے ۔ ان کا مزاح خالص ادبی مزاح ہے۔ ان کے منفرد اسلو ب اور شگفتہ بیانی کا ایک زمانہ معترف رہا ،یہی ان کے فن کی کامیابی ہے۔اس کے علاوہ رشید احمد صدیقی کی شخصیت اپنی مرنجا مرنج صفات کے باعث ہر دل عزیز رہی ،اساتذہ ،طلبا اور دوست واحباب سبھی ان کے گرویدہ تھے۔ زیر تبصرہ کتاب میں رشید احمد صاحب کی شخصیت اپنی متنوع صفات اور علمی و ادبی کارناموں کے ساتھ روشن ہے۔