aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جامعہ عثمانیہ کے پیش رو ادارے کی حیثیت سے سررشتہ تالیف و ترجمہ کا قیام اردو ذریعہ تعلیم کے اولین او رمنفرد تجربے کی جانب پہلا قدم تھا۔اردو کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے تجربے کو کامیاب بنانے اور ریاست حیدرآباد کے تعلیمی نظام کو مربوط مقبول اور مفید بنانے میں سررشتہ تالیف و ترجمہ نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔اسی ادارے کی ہمہ جہت خدمات کا احاطہ کرتی زیر مطالعہ کتاب اہم ہے۔ جس میں اس ادارے کی 33 سالہ علمی و ادبی خدمات کا جائزہ لیا گیاہے۔ یہ کتاب سر رشتہ تالیف و ترجمہ کے مطبوعہ اورغیر مطبوعہ ترجموں کے علاوہ تالیفات پر مبنی ہ ۔ یہ علمی مواد نایاب ہے۔