aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان کی تمدنی تاریخ کا ایک اہم باب اولیا کی حیاب طیبہ سے وابستہ ہے۔ اسی سلسلے کی ایک مضبوط کڑی شاہ ولی اللہ دہلوی ہیں۔ ان کے فارسی مکتوبات کو کتاب ہٰذا کے پہلے حصے میں شامل کیا گیا ہے اور انہی مکتوبات کا اردو ترجمہ دوسرے حصے میں دیا گیا ہے۔ان مکتوبات میں جن پہلووں میں مزید تفصیلات درکار ہیں، ان کو ضمیمے میں شامل کرلیا گیا ہے اور مکتوبات کے تاریخی اشارات کی وضاحت حواشی میں کردی گئی ہے۔ "تعارف" کے تحت پروفیسر محمد حبیب نے اٹھارھویں صدی کے سب سے ممتاز عالم دین اور صوفی شاہ ولی اللہ پر محققانہ گفتگو کی ہے۔ اس کے بعد "تقریب" کے تحت شیخ عبد الرشید کی قیمتی باتیں ہیں۔ اس کے بعد مقدمہ ہے جس میں دقیق بحث کرکے عنوان کے تمام اجزاء کو اجاگر کردیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets