aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اصل متن کے رائٹر مشہور ناول نگار ہیڈلے چیز ہیں۔ ان کے متعدد ناول مقبول خاص عام ہو چکے ہیں۔ ہیڈلے تقریباً نوے انگریزی ناولوں کے تخلیق کار ہیں۔ ان کے تمام ناول تجسس اور جرم و سزا کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں ۔ زیر نظر ناول بھی ہیڈلے کا ایک ایسا ہی دلچسپ اور سسپنس پر مبنی ناول ہے جس کا اردو ترجمہ "شہر میں صحرا" کے عنوان سے مشہور افسانہ نگار مظہرا لحق علوی نے کیا ہے۔ اس میں ایک مشہور جاسوس کے کردار کی مہم سے متعلق کہانی ہے ۔اس کہانی میں ایک دوشیزہ پیرس میں امریکی خفیہ ایجنسی کو نازی جرمنی سے متعلق چند اہم دستاویزات فروخت کرنا چاہتی ہے، لیکن کیا وہ واقعی دستاویز تھی؟ کہانی میں اس کا تحیر آمیز خلاصہ ہوتا ہے ۔ آگے پیرس سے افریقہ تک جاری اس حیرت انگیز جاسوسی مہم میں تشدد ، جنسی ترغیب اور سسپنس کے ایسے موڑ آتے ہیں جو قاری کو آخری لمحہ تک باندھے رکھتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free