aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "شکار" مولوی قطب الدین احمد صاحب کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں شکار کے فن سے متعلق صحیح اور مستند معلومات کا ذخیرہ محفوظ کیا گیا ہے۔ شکار کے موضوع پر یہ سب سے پہلی کتاب ہے ،جس میں نشانہ اندازی کا فن ، شکار کے لیے ضروری اشیاء کا ذکر ، شیر کا بچپن اور شیرنی کے وضع حمل کے لیے تیاری ، اس تیاری میں خود مصنف کے سنسنی خیز واقعات، شیرکی جوانی ، اس کی مردانہ زندگی، شیر کی قوت حس کے دلچسپ واقعے جو خود مصنف کے ساتھ پیش آئے۔ اسی طرح شیر کا بڑھاپا ، شیر کے شکار کرنے کے طریقے ،چیتا، تندوا اور شکار کے قابل مختلف جانوروں کا تذکرہ افسانوی انداز میں کیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ شکار کے دوران اپنے تجربوں کوبھی پیش کیا ہے جس سے کتاب کا مطالعہ کرنے میں مزہ آتا ہے۔ لہذا کہا جا سکتا ہے کہ اس کتاب میں جنگل کی پراسرار فضا اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جلوہ افروز ہے۔ ان میں سنسنی خیز، ناقابل یقین اورغیر متوقع واقعات کا ایسا بیان ہے جو ان لوگوں کو بھی جنھیں شکار وغیرہ سے کوئی دلچسپی نہیں، پڑھنے پر مجبورکردیتا ہے۔ چونکہ مولوی قطب الدین کو شکار کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ دورانِ ملازمت انہوں نے تقریبا ایک سو چوالیس شیروں کا شکار کیا تھا ۔اس لیے یہ کتاب شکار کے عنوان پر ماخذ کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free