aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محمد حسن عسکری معدودے چند ادیبوں میں سےہیں۔جنھوں نےاردو ادب کی آبیاری میں اہم کرداراداکیا۔وہ صف اول کےنقاد اورافسانہ نگار تھے۔انھوں نے تخلیقی عمل اوراسلوب کےلحاظ سے جو مضامین لکھے تھے۔ان ہی مضامین کو اس کتاب میں یکجاکیا گیا ہے۔اس کتاب میں شامل مضامین میں تاریخی شعور،ادبی روایت اور نئے ادیب،معروضیت اورذمہ داری،استعجاب اورادب،افادی ادب،تلفظ کا مسئلہ وغیرہ اہمیت کے حامل ہیں۔ان مضامین کے موضوعات آج بھی ادب میں زیربحث ہیں۔اس لیےیہ مضامین آج بھی اہمیت کےحامل ہیں۔