aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب “تلامذہ غالب” مالک رام کی کتاب ہے، یہ کتاب غالب کے شاگردوں کا تذکرہ ہے۔ مالک رام جو کہ ماہر غالبیات میں شمار کئے جاتے ہیں، نے نہایت تحقیق اور ذمہ داری سے غالب کے سیکڑوں شاگردوں کو تلاش کیا، اور ان کے ضروری حالات قلم بند کئے۔ اس تذکرہ میں غالب کے کل 146 شاگردوں کے حالات زندگی شامل ہیں اور کچھ شعرا کی تصویریں بھی موجود ہیں۔ ساتھ ہی ہر تذکرہ کے آخر میں ماخذ بھی بیان کیا گیا ہے۔ غالب کے شاگردوں میں کئی صاحب طرز شاعر شامل ہیں جیسے تفتہ، ثاقب، حالی، شیفتہ، مجروح، عارف اور سالک وغیرہ۔ یہ وہ شعرا ہیں جو اپنی اپنی جگہ نہایت پختہ کار اور صاحب فن استاد ہیں۔ کتاب کے شروع میں مالک رام نے جو دیباچہ تحریر کیا ہے اس میں کچھ ضروری وضاحتیں ہمارے علم میں اضافہ کرتی ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free