aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
وزیرآغا کی یہ کتاب "تنقید اور جدید اردو تنقید" تنقیدکےحوالے سے ایک اہم کتاب ہے ، اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ،پہلا حصہ مطلق تنقید کے حوالے سے ہے،جس کے تحت تنقید کے معنی و مطالب اور مفہوم بیان کیا گیا ہے ،ساتھ ہی ساتھ تنقید کا پس منظر اور مغرب میں تنقیدی سرگرمیوں کا بیان بیان ہے ، دوسرا حصہ جدید تنقید پر مشتمل ہے، جس کے تحت جدید اردو تنقید کا پس منظر، جدید اردو تنقید کا آغاز، جدید اردو نتقید کا افقی تناظر، جدید اردو تنقید کا عمودی تناظر اور جدید اردو تنقید کےامتزاجی اسلوب جیسے اہم موضوعات کو بیان کیاگیا ہے، وزیر آغا نے مغرب میں پروان چڑھنے والی ادبی تحریکوں اور نظریات چاہے وہ ساختیات ہو یا پس سا ختیات۔بین المتونیت ہو یا معنیات ان سب سے اردو تنقید کے قاری کو باخبر رکھنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets