aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسلوب احمد انصاری نے اردو تنقید کو معیار عطا کر نے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ زیر نظر کتاب "تنقیدو تخلیق" اسلوب احمد انصاری کے چودہ مضامین کا مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں دو قسم کے مضامین شامل ہیں، ایک تو وہ مضامین ہیں جن کا تعلق بنیادی مسائل سے ہے، کیوں کہ اسلوب احمد انصاری ادب کے سائنٹفک معیار تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور عہد جدید کے فلسفیانہ مسلمات کے پیش نظر ادب کے کئی منطقی اقتدار دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ کتاب کے دوسرے حصے میں اطلاقی تنقید کے نمونے ہیں، اس حوالے سے کتاب میں شامل مضمون نثر کا آہنگ اور علی گڑھ اور رومانی نثر کے معمار یہ دونوں مضامین کافی اہم ہیں۔ اس کے علاوہ ادب کی قدریں، ادبی تنقید کے چند مسائل، شعری صداقت، المیہ کیاہے، سائنٹفک نظریہ تنقید کلام غالب کا ایک رخ، حسرت کی عشقیہ شاعری، غزل میں فراق کا کارنامہ، مجاز، غبر خاطر پر ایک نظر، بیدی کا فن اور یونای المیہ جیسے مضامین شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets