aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو تحقیق و تدوین کا ایک بڑا نام جمیل جالبی ہے ۔ انہوں نے کئی کتابیں تدوین کیں اور کئی کتابوں کے ترجمے بھی کئے ان عظیم کارناموں کے ساتھ ان کا سب سے عظیم کارنا مہ یہ ہے کہ انہوں نے تاریخ ادب اردو کی تفصیلی تاریخ تصنیف کی، اس کی اب تک صرف چار جلدیں شائع ہوئی ہیں۔ یہ دوسری جلد کا پہلا حصہ ہے جس میں انہوں نے اٹھارویں صدی کے سیاسی، تہذیبی اور معاشرتی رویوں کے ذکر کرنے کے بعد شمالی ہند میں اردو شاعری کی ابتدائی روایت کو بیان کیا ہے، اور اس سلسلے کو میرو سودا کے عہد پر ختم کیا ہے۔ اس درمیان ایہام گو اور رد ایہام گو شعرا کا بہت تفصیل سی ذکر ہوا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets