aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
امداد صابری ہندوستان کے نامور صحافی، مجاہد آزادی، کونسلر اور دلی کے سابق نائب ناظم (ڈپٹی میئر) تھے۔ انہیں تحریر و تقریر دونوں فن میں کمال حاصل تھا۔ ان کی مشہور تصنیفات میں تاریخ صحافت اردو، تاریخ آزاد ہند فوج، دہلی کی یادگار شخصیتیں اور فرنگیوں کا جال قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے تقریباً پچاس برس اردو اور خصوصاً اُردو صحافت کی ناقابل فراموش خدمات انجام دیں ہیں۔ "تاریخ صحافت اردو" امداد صابری کی تحقیقی کتاب ہے۔ سنہ ۱۹۴۷ ء کے پر آشوب زمانے میں اس کتاب کی پہلی جلد شائع ہوئی ۔جو بہت مقبول ہوئی ، خوب داد و تحسین سے نواز ا گیا ۔ بقول مصنف اس کتاب کو ابوالکلام آزاد نے پڑھا تو فرمایا "یہ کام تمہارا زندہ جاوید ہے۔" یہ کتاب کئی جلدوں میں ہے۔ زیر تبصرہ جلد دوم کا پہلا حصہ ہے۔ اس حصہ میں سنہ ۱۸۵۸ ء سے ۱۸۷۵ء تک کے اخبارات کی تاریخ ،ایڈیٹرز کی سوانح عمری اور اس دور کے تاریخی ،سیاسی ،سماجی و ادبی حالات درج کیے گئے ہیں۔ کتاب کا انتساب والدہ کے نام کیا ہے اور ان کے نام سے ایک مضمون بھی شامل کیا گیا ہے۔ فہرست مضامین کتاب کے آخر میں ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets