aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو تحقیق و تنقید میں ڈاكٹر گیان چند كا نام محتاج تعارف نہیں۔گیاب چند جین ہمارے عہد كےذمہ دار محقق اورباریك بین نقاد ہیں۔وہ اردو تحقیق و تنقید كے موضوعات پر ایك درجن سے زائد كتب لكھ چكے ہیں۔ "اردو كی ادبی تاریخیں" موصوف كاجدید ترین تحقیقی كارنامہ ہےجو اردو ادب كی ادبی تاریخوں كے تحقیقی و تنقیدی تجزیے پر مبنی ہے۔اس میں "آب حیات" سے سال 2000 ء تك كی 41 ادبی تاریخوں كا مطالعہ كیا گیا ہے۔ان كے معائب و محاسن پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ انھوں نےدوسرے محققین كے حوالے سے اور خود اپنی تحقیق وجستجو كی روشنی میں تسامحات كی نشاندہی بھی کی ہے۔اس طرح یہ كام اردو تحقیق ،تنقید اورتاریخ كے مكمل منظر نامے سے متعلق ہے۔یہ ادبی تاریخیں عمومی ہیں۔اس میں وہ تاریخیں شامل نہیں ہیں جن كا راست كسی علاقے ،دور یا تحریك یا صنف سے تعلق رہا ہے۔یہ سارے مضامین سیدھے سادھے ادبی اسلوب میں ہیں۔ گیا چند جین اپنے بیان كو سجانےکی كوشش كرتے ہیں اور نہ ہی ان کی تحریر میں مصنوعی پن ہے۔پھر بھی ان كی تحریر میں ایك بھولاپن اور ایسی فطری کشش ہے ۔جوان کی تحریر کو پر لطف بناتی ہے۔اس وقیع اورہمہ جہت تحقیقی كام كو ادبی و علمی حلقوں میں ضرور قدر كی نگاہ سے دیكھا جائے گا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets