aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو میں ماس میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے حوالےسے یہ ایک اہم کتاب ہے،اس کتاب کے مرتب پروفیسر فضل الحق نے ذرائع ابلاغ سے متعلق ایسےتحقیقی مضامین جمع کئے،جن کے ذریعہ اردو میں ماس میڈیا کا کورس کرنےوالے طلباء اپنی معلومات میں اضافہ کر سکتے ہیں، کتاب میں فن ترجمہ نگاری، اسپیشل فیچر، انٹرویو، پریس کانفرینس، اداریہ نویسی، ایجنسی رپورٹنگ، اشتہارات اور رابطہ عامہ، کتاب کیا ہے؟ مسودہ کیسے تیار کریں ؟ ، پروف کی جانچ اور پروف پڑھنا جیسے اہم عنوانات پر مواد پیش کیا گیا ہے، در اصل یہ مضامین دہلی اردواکادمی کے سیمنار میں پڑھے بھی جا چکے ہیں ،تاہم دہلی اردو اکادمی نے ان مضامین کو کتابی شکل دینے کے بجائے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو دے ئے تھے تاکہ,ماس میڈیا یا ترجمہ نگاری کے حوالے سے کورس کرنے والا طلبہ ان مضامین سے فائدہ اٹھائیں ، انھیں مضامین کو پروفیسر فضل الحق صاحب نے مرتب کر کے کتابی شکل میں پیش کر دیا ہے۔