aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کلیم عاجز کا مشہور زمانہ شعری مجموعہ ہے ۔ کلیم عاجز نئے زمانے کے کلاسیکی انداز کے شاعر تھے۔ ۔ انہوں نےاپنی غزلوں میں درد، عشق، ہجر، زلف، خون و خنجر، شیخ و برہمن اور قتل و دامن کو اپنا موضوع بنایا ہے۔وہ میر کے انداز کے لیے بہت مشہور ہیں، ان کی غزلوں میں ان کےعہدکےسماجی اورسیاسی تصورات کوبڑی سلیقہ مندی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے،کلیم عاجز کودورجدیدکےان شعرا میں سے سمجھا جاتا ہےجنھیں میر کا انداز نصیب ہوا ہے،ان کی شاعری میں درد بھرا لہجہ اور ان پر ہوئے مظالم کا رد عمل ملتا ہے ، ان کی شاعری بالکل جدا گانہ ہے، انھوں نے کسی کی نقل نہیں کی ،ان کا اپنا خود کا انداز ہے ، اپنی ایک دھن اور مزاج ہے ،وہ نہایت ہی بے باکی کے ساتھ دنیا کی تلخ حقیقتوں کو بے نقاب کرتے ہیں مگر کہیں بھی غصہ نظر نہیں آتے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free