aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
آپ کے سامنے یہ شعری انتخاب بالکل نئے انداز کا ہے۔ اس میں چار مشہور شعراء محمد ابراھیم ذوقؔ ، مرزا محمد رفیع سوداؔ ، خواجہ میر دردؔ اور بہادر شاہ ظفرؔ کی غزلوں میں سے چیدہ چیدہ غزلیں لے کر ۱۰۰ غزلوں کا ایک مجموعہ تیار کیا گیا ہے، انہی سو غزلوں کا آپ اس وقت لطف لے رہے ہیں ۔ ان غزلوں کو مختلف دیوان سے مشہور شاعر امتیاز علی نے منتخب کیا اور پھر زیر نظر مجموعے کا حصہ بنایا۔ ابتدا محمد ابراہیم ذوقؔ کی منتخب غزل سے ہوئی ہے ۔ ان کے بعد مرزا محمد رفیع سوداؔ کو لیا ہے ۔ تیسرے نمبر پر خواجہ میر دردؔ کی غزلیں ہیں اور آخر میں مغل حکمراں کے آخری تاجدار اور مشہور شاعر بہادر شاہ ظفرؔ کی غزلیں لی گئی ہیں۔ ٹائیٹل کا حسن لاجواب ہے ۔ ہر لفظ سے قوس و قزح کا رنگ جھلکتا ہے ۔
लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।