aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خلیل الرحمن اعظمی کا شمار ترقی پسندی کے برگزیدہ شاعروں میں ہوتا ہے۔زیر مطالعہ "زندگی اے زندگی" آخری شعری مجموعہ ہے۔ جو ان کے انتقال کے بعد شائع ہوا ہے۔ خلیل الرحمن اعظمی ایک جدید غزل گو شاعر ہیں۔جو ترقی پسند تحریک سے تعلق رکھتے تھے لیکن بعد میں جدیدیت سے جڑ گئے۔اس مجموعہ میں ابتدا میں چند نعت پاک ہیں۔اس کے علاوہ چالیس غزلیں، پندر ہ نظمیں، چھ کتبے او رکچھ متفرق اشعار شامل ہیں۔اس مجموعہ میں ان کہی ، نیا آدمی، پچھلے جنم کی کتھائیں،حروف و الفاظ کے ذخیرے ،میں گوتم نہیں ہوں، بھائی ،نیند پیاری نیند ، وغیرہ نظمیں شامل ہیں۔ اس مجموعہ میں اپنی بیٹی ہما کے نام لکھی گئی نظم اور لوری بھی شامل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free