Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عدنان ظفر کا تعارف

تخلص : 'عدنان ظفر'

اصلی نام : عدنان ظفر

پیدائش :ڈیرہ غازی خان, پنجاب

محمد عدنان ظفر (1983ء) ڈیرہ غازی خان، آپ نے ابتدائی تعلیم سے لے کر ماسڑ تک کی تعلیم ڈی جی خان سے اور ایم فل ملتان بہاءالدین زکریا یونیورسٹی سے حاصل کی۔بعد ازاں تعلیم،حصولِ روزگار کی خاطرمختلف ممالک(سعودی عرب، یو اے ای اور افغانستان )اور مختلف شہروں  (لاہور، اسلام آباد، سوات )کے سفر بھی درپیش رہے۔علاوہ ازیں ادب پڑھنے اور پڑھانے کے ذاتی میلان کی وجہ سے تعلیم کے شعبے سے منسلک ہو گئے ، اور کوئی برس سے بطور اردو متعلم اپنی خدمات مختلف سرکاری وہ نیم سرکاری اداروں میں دے رہے ہیں۔آپ نے ایم فل کے مقالے کے طور پر ایک کتاب کا ترجمہ کیا ، جسے قاضی عابد عبدالرحمٰن صاحب نے تجویز کیا تھا۔ ان کے بقول مجھے ترجمہ نگاری کی دنیا سے متعارف کروا کر وہ خود اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئے۔ آپ کی یہ پہلی کتاب "تانیثیت تاریخ و تنقید"   کے عنوان سے پاکستان کے سٹی بک پوائنٹ کراچی سے شائع ہوئی ہے، جس کا عنوان موجودہ دور کے اہم موضوعات میں سے ہے، جسے فیمینزم کہا جاتا ہے۔ فرانسز فوکو یاما کی کتا ب  

IDENTITY….Contemporary Identity Politics and the Struggle for Recognition

عدنان ظفر صاحب کی دوسری مترجمہ کتا ب  ہو گی جسے وہ "شناخت۔۔۔۔۔عصری و  سیاسی شناخت اور پہچان کی کاوش " کے نام سٹی بک پوائنٹ کراچی سے شائع کروا رہے ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے