اشعار

ہزاروں مقبول اشعار


  • تعلق عاشق و معشوق کا تو لطف رکھتا تھا
    مزے اب وہ کہاں باقی رہے بیوی میاں ہو کر

    اکبر الہ آبادی

  • کتنے شیریں ہیں تیرے لب کہ رقیب
    گالیاں کھا کے بے_مزا نہ ہوا

    مرزا غالب

  • اس قدر تھا کھٹملوں کا چارپائی میں ہجوم
    وصل کا دل سے مرے ارمان رخصت ہو گیا

    اکبر الہ آبادی

  • درد منت_کش_دوا نہ ہوا
    میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا

    مرزا غالب

  • تم نہ مانو مگر حقیقت ہے
    عشق انسان کی ضرورت ہے

    قابل اجمیری

  • اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ_زندگی
    تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن

    علامہ اقبال

  • ہاتھ رکھ کر میرے سینے پہ جگر تھام لیا
    تم نے اس وقت تو گرتا ہوا گھر تھام لیا

    امیر مینائی

  • اے ذوقؔ تکلف میں ہے تکلیف سراسر
    آرام میں ہے وہ جو تکلف نہیں کرتا

    شیخ ابراہیم ذوقؔ

  • معلوم تھیں مجھے تری مجبوریاں مگر
    تیرے بغیر نیند نہ آئی تمام رات

    نامعلوم

  • تھک گئے ہم کرتے کرتے انتظار
    اک قیامت ان کا آنا ہو گیا

    اختر شیرانی

  • بازیچۂ_اطفال ہے دنیا مرے آگے
    ہوتا ہے شب_و_روز تماشا مرے آگے

    مرزا غالب

  • اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
    ہم نے تو دل جلا کے سر_عام رکھ دیا

    قتیل شفائی

  • تم آئے ہو تمہیں بھی آزما کر دیکھ لیتا ہوں
    تمہارے ساتھ بھی کچھ دور جا کر دیکھ لیتا ہوں

    احمد مشتاق

  • اب تک خبر نہ تھی کہ محبت گناہ ہے
    اب جان کر گناہ کیے جا رہا ہوں میں

    نامعلوم

  • ادھر فلک کو ہے ضد بجلیاں گرانے کی
    ادھر ہمیں بھی ہے دھن آشیاں بنانے کی

    نامعلوم

مصور شاعری

شاعری کی سیکڑوں خوبصورت تصویریں شیئر کیجیے

تمام

موضوع