- पुस्तक सूची 184502
-
-
पुस्तकें विषयानुसार
-
बाल-साहित्य1921
औषधि869 आंदोलन290 नॉवेल / उपन्यास4300 -
पुस्तकें विषयानुसार
- बैत-बाज़ी11
- अनुक्रमणिका / सूची5
- अशआर64
- दीवान1432
- दोहा64
- महा-काव्य98
- व्याख्या182
- गीत81
- ग़ज़ल1080
- हाइकु12
- हम्द44
- हास्य-व्यंग36
- संकलन1540
- कह-मुकरनी6
- कुल्लियात671
- माहिया19
- काव्य संग्रह4828
- मर्सिया374
- मसनवी814
- मुसद्दस57
- नात533
- नज़्म1194
- अन्य68
- पहेली16
- क़सीदा179
- क़व्वाली19
- क़ित'अ60
- रुबाई290
- मुख़म्मस17
- रेख़्ती12
- शेष-रचनाएं27
- सलाम33
- सेहरा9
- शहर आशोब, हज्व, ज़टल नामा13
- तारीख-गोई28
- अनुवाद73
- वासोख़्त26
रिफ़अत नाहीद सज्जाद का परिचय
رفعت ناہید سجاد،قیام پاکستان کے چند برس بعد آنکھ کھولنے والی اُس نسل کی نمائندہ ہیں،جس نے پاکستان میں ایوب خان کے مارشل لاء کے دس سال پورے ہونے پراس قوم کو آمریت کا دس سالہ جشن برپا کرتے دیکھا اوراو اسی ملک میں آمرانہ حکومت کے خلاف احتجاج کرتے اپنی نسل کے پُرجوش نوجوانوں کو بھی۔1971ء میں ملک کے دو لخت ہونے کا غم مناتی قوم کے لیے مساوات اور برابری پر مبنی ایک نئے پاکستان کے مسحور کن خواب دیکھنے والی پاکستان کی نوجوان نسل، جس کا آئیڈیل ازم سلطانئ جمہور کے دل خوش کن نعروں میں پروان چڑھااور جس نے اپنے قلم کی طاقت کو اپنے غیرمساوی معاشرے کی بے ترتیب بد دیانتی کا حصہ بننے کی کبھی اجازت نہ دی۔ ہمارے آپ کے معاشرے کو جھاڑ پونچھ کر سنوارنے کے جو خواب رفعت نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ تاریخ وصحافت میں اپنے دورِطالب علمی میں دیکھے تھے،شفاف رویوں والے ان دیانت دار کرداروں میں نظر آتے ہیں،جن سے ہم اور آپ اُن کی تحریر شدہ کہانیوں میں مل کر کئی بار سر دُھن چکے ہیں۔ ان کی کہانیوں کا ہر اچھا برا کردار ہمارے ارد گرد موجود ہے لیکن دکھائی تبھی دیتا ہے جب ہم رفعت کی کہانی کی منڈیر پر کھڑے ہو کر اُسے دیکھتے ہیں۔اُن کی کہانیوں کے بنیادی موضوعات طبقاتی فرق، عدم مساوات اور ملکی حالات و تاریخ رہے ہیں۔
پہلا افسانہ سیارہ ڈائجسٹ میں ’’پرایا دھن‘‘ کے نام سے لکھا۔ فنون کے لیے باقاعدگی سے لکھتی رہیں۔ انہوں نے 1970ء کی دہائی میں اُس وقت ٹی وی ڈرامہ لکھا ،جب پی ٹی وی ڈرامہ کو اردو زبان اور تہذیب کا معیار سمجھا جاتا تھا۔ رفعت ناہید سجاد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہیں اشفاق احمد سے ڈرامہ سکرپٹ تحریر کرنا سیکھنے کا موقع ملا۔ وہ دو ناول ’’اک موسم دل کی بستی کا‘‘ اور ’’چاند کے تمنائی‘‘ بھی تحریر کر چکی ہیں۔ اُن کا زیرطبع ناول ’’چراغِ آخرِ شب‘‘ پاکستان کی تاریخ کے مد و جزر سے متعلق ہے۔رفعت ناہید سجاد شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ انہیں تعلیم کے شعبے میں خدمات کے عوض 2011ء میں حکومت پنجاب،پاکستان کی جانب سے بہترین پرنسپل کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔संबंधित टैग
join rekhta family!
-
बाल-साहित्य1921
-